پاکستان کی ترقی نہ کرنے کی اصل وجہ

جو سنگا پور میں ہورہا ہے وہ سب پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے- پاکستان ایک زمانے میں چین اور جنوبی کوریا سے بھی آگے تھا جب پاکستان میں صنعتوں کو قومیا کر پاکستان کی صنعت کو تباہ کردیا گیا- شریف خاندان کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا کیونکہ وہ واحد صنعتی خاندان تھا جسکا ایک فرد حادثاتی طور پر سیاست میں ضیا نے داخل کیا- سنگاپور اور بھارت کی طرح پاکستان کو آزاد نہیں رہنے دیا گیا- صیہونیوں اور برہمنوں کو شروع سے پاکستان سے خطرہ تھا- سنگا پور جتنا بھی ترقی کر جائیے اس سے انکو کوئی خطرہ نہیں- لہذا پاکستان بننے سے قبل ہی صیہونی یہودیوں نے نہرو کے تعاون سے قادیانی کلٹ بنادیا گیا اور اسے بے تحاشا طاقت دی گئی اندر سے دیمک لگانے کے لئیے؛ پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ قادیانی تھا جس نے قائداعظم کو کافر سمجھتے ہوے انکی نماز جنازہ نہیں پڑھی اور اپنی وزارت کا ناجائز استعمال کرتے ہوے ملازمتوں کی رشوت کے ذریعے پاکستان کے دنیا بھر میں سفارتخانوں میں قادیانی بھر دئیے – پاکستان کی فضائیہ میں عملا سارے پائلٹ آزادی کے وقت قادیانی تھے کیونکہ انگریزوں نے مسلمانوں پر فضائیہ میں شمولیت پر مکمل پابندی لگائی ہوئی تھی، صرف ایک نور خان قادیانی نہیں تھے، انہوں نے قادیانی ہونے کا غلط سرٹیفیکٹ جمع کرایا تھا جسکا انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اقرار کیا- سکندر مرزا نے جنرل اعظم کے ہاتھوں سینکڑوں علماء کو گولیوں سے بھون دیا تھا جب انہوں نے ظفراللہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا- مولانا مودودی رح کو ختم نبوت پر قرآن و صحیح احادیث کی روشنی میں ایک علمی سنجیدہ کتاب لکھنے پر پھانسی کی سزا دی گئی تھی پاکستان بننے کے چند ہی سال بعد – یہ قادیانیوں کا کنٹرول تھا اسوقت۔ اب انکا اور بعض دیگر بد عقیدہ افراد و تنظیموں کا کنٹرول کہیں زیادہ ہے

نیز ایوب خان کو سی آئی اے نے علیگڑھ سے ہی خرید لیا تھا اور پھر لیاقت علی کو شہید کرادیا گیا- اسکے بعد اقتدار عملا انتہائی کرپٹ اور عیاش لوگوں مثلاً سکندر مرزا اور انکی ایرانی بیوی اور گورنر جرنل غلام محمد اور ظفراللہ قادیان کے ہاتھ میں آگیا- ظفراللہ نے گرداس پور بھارت کو دے کر اسے کشمیر کا راستہ فراہم کیا پھر یہود و ہنود کے بنائے جھوٹے نبی غلام احمد کے پوتے ایم ایم احمد نے یحیی اور بھٹو کے ذریعے مشرقی ہاکستان علیحدہ کروادیا- پاکستان کے چیلنجز سنگا پور وغیرہ سے کہیں زیادہ ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتھن یاہو نے اپنے ایک انٹرویو جو میں نے خود ٹی وی پر ایک امریکی صحافی کو دیتے ہوے دیکھا تھا میں کہا کہ انہیں دو چیزوں سے خطرہ ہے: 1- قرآن 2- نیوکلیر پاکستان ۔ عمران نیازی کامیاب ہوجاتا تو نیوکلئیر پروگرام رول بیک ہوجانا تھا- اس نے اسکے اپنے وزیر خزانہ شوکت ترین کے مطابق تین سال میں پاکستان کی تاریخ کا 76% قرضہ لیا تھا جسکے بعد ملک معاشی دیوالیہ ہوجاتا اور اسے نیوکلیر اثاثے دینے پڑجاتے –

قرآن مسلمانوں کو قلیل عرصے میں بے انتہا ترقی کا سبب بنتا ہے، لہذا فحاشی، بے حیائی اور فضول رسومات وغیرہ کو پھیلایا گیا تاکہ لوگ قرآن سے دور ہوجائیں- انگریزی میڈیم اسکولوں نے ہماری نئی نسل کو جڑ کٹے درختوں کی طرح کردیا ہے جنکا تعلق اردو، اسلامی تاریخ، اسلامی ثقافت و تعلیمات سے عملا ختم ہوگیا ہے- قوم میں بے انتہا احساس کمتری پیدا کردیا گیا جو انگریزی زبان اور جاہلانہ نام نہاد تہذیب کو سب کچھ سمجھ بیٹے ہیں۔انہیں دور کے ڈھول سہانے لگتے ہیں ۔ انہیں مغرب میں غربت اور خاندانی نظام کی تباہی اور سودی نظام میں جکڑے جانے و غلامی کا اندازہ ہی نہیں ہے-

اقبال رح نے کہا تھا کہ ترکیب میں خاص ہے قوم ہاشمی یعنی مسلمان کی ترقی قرآن سے منسلک ہے کیونکہ یہ قوم میں ویژن، دیانت، امانت، خداخوفی، سخت محنت، بہادری، حقیقی انصاف اور جستجو و ریسرچ کا مادہ پیدا کرتا ہے- مسلمانوں کی ترقی جامع ہوتی ہے یعنی ہر میدان میں اور اس سے غریب اور لور مڈل کلاس کو بہت فائدہ ہوتا ہے جبکہ سرمایہ دارانہ نظام میں امیر، امیر تر ہوتا ہے اور نام نہاد سوشلزم و کمیونزم میں حکومت سب سے بڑی سرمایہ دار بن جاتی ہے اور انسانوں کو جانور بنادیا جاتا ہے-

اسلام دشمن قوتیں متحد ہیں اور وہ ملک پر بدترین افراد کو مسلط کرتی رہتی ہیں جو نااہل اور اخلاق باختہ ہوتے ہیں، صرف وزیر اعظم کے عہدے اور کابینہ پر ہی نہیں، بیوروکریسی، عدلیہ اور میڈیا وغیرہ پر بھی- اس لحاظ سے مسلم ممالک کے چیلنجز بہت زیادہ ہیں لیکن اللہ کی فضل و کرم سے ہمارے ہاتھوں میں قرآن مجید ہے اور رسول پاک ص کا اسوہ حسنہ بھی- جو موسی ع کے عطا یعنی لاٹھی کی طرح جس سے فروعونیوں کے جادو کا خاتمہ ہوجاتا ہے- یہ ہمارے دشمن اچھی طرح جانتے ہیں لیکن اگر کسی کو اسکا شعور اور احساس نہیں ہے تو وہ ہم مسلمان ہیں – ضرورت اس بات کی ہے کہ اس عصاء کو اٹھایا جائیے یعنی خود اور اپنی فیملی کو قرآن مجید اور صاحب قرآن ص سے جوڑیں- دن میں کئی مرتبہ قرآن سوچ سمجھ کر پڑھیں، اپنی موت کو یاد کریں اور اپنے بچوں و رشتے داروں، دوست احباب کو قرآن مجید کی تعلیم خود دیں- لفظی ترجمے والا قرآن مجید گھر میں لائیں اور اسکے ذریعے رفتہ رفتہ قرآنی عربی بھی سیکھیں – الھدی والوں نے قرآن لفظی ترجمہ کا ایپ بنایا ہوا ہے اسے ڈاؤن لوڈ کرکے فرصت کے اوقات میں اسکا مطالعہ کریں بجائیے موبائیل پر فضول وقت ضائع کرنےکے- اللہ نے مؤمن کی جو خصوصیات بتائی ہیں وہ اپنے اندر پیدا کریں (سورہ نمبر 18, المؤمنوں آیات 1-10- )

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s