قرآن مجید سے معیشت کی مظبوطی کیوں اور کیسے؟

ڈاکٹر انوارالحق

قرآن مجید سے معیشت کی مظبوطی اس لیئے کہ اللہ تعالی کا علم اور طاقت و قدرت لا محدود ہے- انسانی معاشرے کا عروج و زوال بالعموم اخلاقی اقدار پر ہوتا ہے- پاکستان کے زوال کی بہت بڑی وجہ ہمارے ہاں اخلاقیات اور اقدار کا جنازہ نکل چکا ہے- جسکی وجہ سے ہر شعبے میں بے ایمانی، میریٹ کا قتل ہے، رشوت، دھوکہ دہی ہے ، دہشت گردی اور ناانصافی ہے- پھر اللہ نے سود منع کیا لیکن ہم نے مرکب سودی قرضے لے کر اسکے اثرات سے ڈالر چار سے دو سو پچاس پر پہنچادیا اسکے تباہ کن نتائیج ہوے-

قرآن مجید اللہ اور روز قیامت کا نہ صرف احساس دیتا ہے بلکہ اسے کم از کم دن میں ہانچ مرتبہ تقویت بھی دیتا ہے جس سے انسان برے کاموں سے بچنے، اچھے کام کرنے، نیکی اور فلاح کے کام کرنے اور لوگوں اور معاشرے کی بےلوث مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے نیز لوگوں کا خوف پیدا ہوتا ہے اور دل میں اطمینان و سکون پیدا ہوتا ہے، ہمت پیدا ہوتی ہے ۔ معاشرے میں انصاف قایم ہوتا ہے اور پھر اللہ کی مدد بھی آتی ہے- رسول پاک ص نے فرمایا کہ انسان کے جسم ایک عضو ہے وہ ٹھیک ہو تو سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے اور وہ ہے اسکا دل یعنی ذہن – ایک اور حدیث میں فرمایا کہ دلوں پر زنگ لگ جاتا ہے، صحابہ رض نے پوچھا کہ وہ کیسے اترتا ہے، آپ ص نے فرمایا کہ قرآن مجید کٹرت سے پڑہنے یعنی سوچ سمجھ کر تدبر کے ساتھ عمل کی نیت سے پڑہنے اور موت کو کثرت سے پڑھنے سے۔ ایک اور حدیث ہے کہ قرآن مجید کو دیگر کتب پر وہ فضیلت ہے جو اللہ کو اپنی مخلوق پر ہے-

یہ خالی خولی باتیں نہیں ہیں جب عرب کے پسماندہ اور جاہل ترین معاشرے کے لوگوں نے قرآن مجید کو مظبوطی سے تھاما تو وہ دیکھتے ہی دیکھتے ہر میدان میں دنیا کے لیڈر بن گئیے ، انکے ہاں اتنی فراوانی ہوگئی کہ کوئی زکات و خیرات لینے والا نہیں رہا، جرائم تقریباً ناپید ہوگئیے اور انصاف کا بول بالا ہوا- اس پرسکون ماحول میں نیک حکمرانوں کی بیحد مدد سے اور امیر لوگوں کے تعاون سے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی ہوی ، جدید سائنسز کی بنیا د پڑی – اس موضوع پر ایک بڑی کتاب درکا رہے۔ مسلمانوں کے دشمن بھی برملا اعتراف کرتےہیں کہ جب تک مسلمان قرآن کو مظبوطی سے تھامے رہے وہ ترقی کی بلندیوں کی طرف تیزی سے اوپر جاتے رہے اور جب ترک کیا تو آج والی حالت ہوئی- اسکے بارے میں دو کتاب ریفرنس پیش کرونگا

History of the Arabs by Philips Hetti

1001 inventions published by National Geographic

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s