عمران نیازی کے بہتان مرحوم رفیق تارڑ پر

عمران نیازی نے اپنی ویڈیو ٹاک میں حسب معمول کل کئی جھوٹ بولے

۱مرحوم رفیق تارڑ صاحب نے کوئی بریف کیس نہیں بھجوائے تھے اور نہ ہی کسی جج کو خریدا تھا۔

۲نیازی نے جسٹس سجاد علیشاہ کی تعریف کی حالنکہ وہ اسوقت پیپلز پارٹی کے لکھے فیصلوں کو من و عن بطور سپریم کورٹ جج پڑھ رہے تھے۔ یہ فیصلے وہ اسٹریٹ 32, F8/1 اسلام آباد میں افتخار گیلانی کے گھر میں بیٹھ کر لکھے جاتے تھے جو آغا مرتضی پویا سجاد علیشاہ مرحوم کو پہنچاتے تھے

۳ن والے ضرور سپریم کورٹ میں داخل ہوے تھے لیکن انہوں نے کسی پر حملہ کیا اور نہ ہی توڑ پھوڑ۔ انکا مقصد سجاد علیشاہ کو بغیر کسی معقول وجہ منتخب وزیراعظم کو برطرف کروانے سے روکنا تھا۔سجاد علیشاہ اسوقت ثاقب نثار بنے ہوے تھے۔

میری یہ تفصیل ڈان کے میگزین ہیرالڈ میں شائع ہوچکی ہے اور سجاد علیشاہ اسکا کوئی جواب نہیں دے سکے تھے۔

عمران نیازی ہمیشہ بے ایمانی کرتا رہا ہے۔ کرکٹ میں 7Up کی بوتل کے ڈھکن سے بال کھرچ کر سیونگ پیدا کرنے کی بے ایمانی کا سہرا اسکے سر ہے۔ مغرب میں گوری لڑکیوں کے ٹکڑوں پر پلتا رہا۔ ماہر جواری تھا بلف کرنے میں ایکسپرٹ بقول خود۔

نواز شریف کو بین الاقومی ملک دشمن قوتوں سے ملکر ہٹوایا گندے ترین ججز اور جرنیلز سے ملکر- بین الاقوامی طاقتوں نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئیے پانامہ کا ڈرامہ رچایا اور مودی کو بغیر مدعو کیے نواز شریف کی نواسی کی گھر میں سادہ شادی کی تقریب میں ٹپکایا گیا تاکہ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے نواز شریف کو مودی کا یار ثابت کیا جاسکے۔ جبکہ عمران نیازی خود مودی کی کامیابی کی دعا کر رہا تھا۔ نیازی نے کشمیر فروشی کی اور حتی کہ اسکی پارلیمنٹ میں مذمت کرنے سے بھی منع کررہا تھا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بغیر کسی پاکستانی قیدی کو رہا کرائے فورا رہا کردیا۔ پاکستان کو بھارت کے لئیے نرم چارہ بنانے کے لئیے ملک دیوالیہ کرنے جارہا تھا تاکہ پاکستان کا نیوکلیر پروگرام رول بیک کردیا جائیے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s