ہم کوئی غلام ہیں؟ عمرانی چورن عقل کے اندھوں کے لئیے

“ہم کوئی غلام ہیں”

ساری قوم کے نام

چند سوالات

جب آپ نے انڈیا کو سلامتی کونسل میں امریکہ کے دباؤ پر ووٹ دیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کے “ہم کوئی غلام ہیں” جو آپکے دباؤ پر انڈیا کو ووٹ دی

جب آپ کلبھوشن کے لئے صدارتی آرڈیننس لے کے آئے کلبھوشن کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ “ہم کوئی غلام ہیں”؟؟

مودی نے دھمکی دی اور آپ نے پاکستان پر حملہ کرنے والے انڈین پائلٹ ابھینندن کو دوسرے ہی دن پروٹوکول دے کے انڈیا کے حوالے کردیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا
“ہم کوئی غلام ہیں” جو پاکستان پر حملے کیلئے آنے والے کو چھوڑ دیں؟؟

انڈیا آپ کی مرضی سے کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرکے کشمیر کو ہڑپ کر گیا اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا کہ “ہم کوئی غلام ہیں” جو کشمیر آپ کو دیں؟؟

کسی ملک کی حدود کراس کرتے ہیں تو پاسپورٹ اور ویزا دیکھنا پڑتا ہے لیکن آپ نے انڈین لوگوں کو بغیر پاسپورٹ بغیر ویزے پاکستان میں آنے کی اجازت دی اس وقت آپ نے کیوں نہیں کہا
“ہم کوئی غلام ہیں”؟؟

آپ کے وزیر صحت ظفر مرزا نے آپ کی اجازت سے انڈیا سے انتہائی غیر معیاری اور ایکسپائری ادویات منگوا کر پاکستانی عوام کو کھلا دی اربوں روپے کمائے اس وقت اپ نے کیوں نہیں کہا
“ہم کوئی غلام ہیں” جو انڈیا کی غیر معیاری اور ایکسپائری ادویات کھائیں؟؟

چین نے ایران کے ذریعے انڈیا کا افغانستان جانے کا راستہ بند کیا
انڈیا نے آپ سے راستہ مانگا آپ نے اسی دن انڈیا کو افغانستان جانے کا راستہ دیا حالانکہ اس دن یوم سیاہ کشمیر بھی تھا
اس دن آپ نے کیوں نہیں کہا
“ہم کوئی غلام ہیں”
جو آپ کو افغانستان جانے کا راستہ دیں؟؟

ساری قوم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے نہ کریں ہم آئی ایم ایف کے غلام ہو جائیں گے
لیکن آپ نے قومی اسمبلی سے بل منظور کروا کے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا آئی ایم ایف کا گورنر اسٹیٹ بینک پر لگایا۔ آپ نے اس دن آئی ایم ایف کو کیوں نہیں کہا کہ “ہم کوئی غلام ہیں” جو اسٹیٹ بینک آپ کے حوالے کریں گے اور آپ کا گورنر اسٹیٹ بینک پر لگائیں؟؟

آپ نے بجلی اور گیس کی قیمتیں آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائیں آپ نے اس دن کیوں نہیں آئی ایم ایف سے کہا کہ “ہم کوئی غلام ہیں” جو آپ کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمت بڑھائیں؟؟
آپ کے دور حکومت میں اسرائیلی طیارہ سات گھنٹے پاکستانی ایئرپورٹ پر کھڑا رہا عوام آپ سے پوچھتے رہے لیکن آپ نے کچھ نہیں بتایا کیا آپ اسرائیل کے غلام تھے؟؟

امریکی فوجی بغیر ویزا بغیر پاسپورٹ بیمہ یونیفارم پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قیام کیا کیا ہم امریکہ کے غلام تھے؟؟

ترکی اور ملائیشیا نے آپ کے کہنے پر ایک اسلامی کانفرنس کا اہتمام کیا لیکن سعودی عرب اور امریکہ کے روکنے پر آپ وہاں نہ گئے کیا ہم سعودی عرب اور امریکہ کے غلام تھے؟

اور اسیہ ملعونہ کو رھا کیا
کیا فرانس کے غلام ھے

مصنف کا نام نہیں معلوم- جو بھی ہیں انکا بہت بہت شکریہ جزاک اللہ

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s