https://twitter.com/anwaarhaq51/status/1579811599040532482?s=48&t=pLOZUB6CpkxiWAScBwlhVw
اگر ہم اللہ کی رسی یعنی قرآن مجید سب ملکر مظبوطی سے تھامیں اور فرقہ فرقہ، گروہ گروہ نہ ہوں جیسا کہ اللہ اور اسکے رسول ص کا حکم ہے تو ہم بہت جلد مہنگائی اور دیگر پریشانیوں سے نجات ہوجائیں گے، باذن اللہ – قرآن مجید مظبوطی سے تھامنے کا کیا مطلب ہے؟ اسے غور سے سمجھ کر پڑہیں کہ یہ ہدایت کی کتاب ہے (سورہ البقرہ آئت نمبر ۲) اور اللہ نے اسے ہدائت کے لئیے آسان بنایا ہے (سورہ القمر چار مرتبہ یہ آئت آئی ہے) – آج سے گھر میں سب فیملی کے ساتھ یو ٹیوب پر قرآن کا ایک رکوع ترجمے کے ساتھ سنیں عمل کی نیت سے یا قرآن مجید ترجمے کے ساتھ کتاب میں پڑہیں یا app ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھیں- قرآن آپکے بچوں کی بھی بہترین تربیت کرے گا کہ یہ اللہ کا کلام ہے اور اسے دیگر کتابوں پر وہ فضیلت ہے جو اللہ کو اپنی مخلوق پر ہے- یاد رکھیے جو لوگ اللہ کی آیات سے اندھے رہیں گے وہ قیامت میں بھی اندھے اٹھیں گے! قرآن مجید کے ہر حرف ہر دس نیکیاں ملتی ہیں؛ اس سے آسان کیا طریقہ ہوگا نیکیاں کمانے کا- نیز قرآن کی عربی بھی سیکھنے کی کوشش کریں جو بہت آسان ہے، اس سے آپکی نمازیں زندہ ہوجائینگی- رسول پاک ص سے محبت کا حقیقی تقاضہ ہے کہ ہم انکی سیرت ہر عمل کریں، آپ ص چلتےپھرتے قرآن تھے