الف لیلہ ہزار داستان کے طلسم ہوشربا نیازی کرپشن کے قصے – عمران سیریز -۱-

آپکو چٹخاری مصالحہ دار چٹ پٹی داستانوں کے لئیے اب ابن صفی کے ناول پڑہنے اور ہم ٹی وی کے ڈرامے دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی بچوں کو ہیری پوٹر کے فکشن ناول پڑھنے کی! اور نہ ہی مشہور زمانہ الف لیلہ ہزار داستان مطالعہ کرنے کی جس میں ایک ہزار راتوں میں ہر رات ایک نئی داستان سننے کی – کیونکہ وہ تو سب فسانے تھے، اب تو بالکل حقیقی جیتی جاگتی داستانیں موجود ہیں جنکے سارے کردار بالکل حقیقی ہیں- آج سے ہم ان حقیقی داستانوں میں سے ایک ایک بیان کریں گے- یقین کریں ان میں آپکو ہی رپورٹر کے لیول کے جادو بھی ملیں گے اور جنات بھی- یہ پڑھ کر آپ مغلیہ دور کے رنگیلے شاہ کو بھی فراموش کردیں گے-

سابق نام نہاد وزیر اعظم پاکستان جسے کچھ ادارے و افراد بڑی محنت اور پلاننگ سے کاندھوں پر بٹھا کر اور گودی میں بٹھا کر لائیے اور کرسی پر بٹھادیا- اس لاڈلے نے کرپشن کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائیے اور مخالفین کے خلاف چور چور کا وہ غلغلہ بلند کہ الامان و الحفیظ – اچھے اچھے اسکی باتوں میں آگئیے-

پھر اس چور چور کے شور شرابے میں اس مداری نے لوگوں کی جیبیں کاٹنا شروع کردیں – انمیں سے ہر ایک باقاعدہ دلچسپ ترین داستان ہے- اس جیب کترے کی وارداتوں پر نیب کے بھی کچھ مقدمات بن گئیے- ان مقدمات کو ختم کرنے کے لئیے اس نے ایک مظلوم عورت کے ویڈیوز استعمال کیے جو اس بیچاری نے انکو بھجوائیں تھے انصاف کے حصول کے لئیے-

اس مظلوم خاتون کو انصاف تو عمران نیازی کیا دلاتا، اس نے ان ویڈیوز کے ذریعے چیرمین نیب کو بلیک میل کیا کیونکہ ان ویڈیوز میں چیرمین نیب جاوید اقبال کی جنسی حراسگی کے ثبوت موجود تھے- محترمہ طیبہ گل کے ویڈیوز کو استعمال کرکے نیازی نے اپنے خلاف میگا میگا کرہشن کے کیسز ختم کروائیے تو دوسری طرف بیگناہ مخالفین کو مہینوں جیلوں میں ڈال دیا-

اختیارات کا اسطرح کا غلط و ظالمانہ استعمال اپنی جگہ ایک منفرد واقعہ ہے اور ستم بالا ستم کہ یہ سب کچھ منافق اعظم نے ریاست مدینہ کے بلند وبانگ دعوں کے پردوں میں کیا

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s