کچھ قصور انکا بھی تو ہے جو عقل استعمال نہیں کرتے اور لوگو ں کو خدا بنالیتے ہیں اندھی فالؤئنگ کرکے! آج بھی یہ ہی ہورہا ہے بڑے پیمانے پر اور نام نہاد پڑھے لکھے بہت بڑی تعداد میں یہ ہی کررہے ہیں؛ یہ مضمون قرآن مجید میں بہت جگہ بتایا گیا ہے اور یہ بھی بتایا ہے کس طرح یہ لیڈرز خود بھی جہنم رسید ہونگے اور اپنے فالورز کو بھی لیجائیں گے- وہاں دونوں کے مابین جو جھگڑا ہوگا اسکی بھی منظر کشی موجود ہے! کسی کی بھی اندھی اطاعت خواہ وہ کوئی بندہ ہو، جماعت یا فرقہ ؛ اسے خدا بنا لینے کے مترادف ہے- اندھی اطاعت صرف اللہ اور اسکے رسول ص کی جاسکتی ہے کیونکہ اللہ سب کچھ جانتا ہے اور رسول ص کی اس لئیےکہ اللہ اسے خود سب کچھ بتاتا ہے اور اسے گناہوں سے پاک رکھتا ہے- عقل نہ استعمال کرنا اور چیزوں کو قرآن اور صاحب قرآن ص کے معیار پر نہ کرنا پرکھنا پرلے درجے کی حماقت ہے جو لوگوں کو ابدی جہنم میں پہنچاسکتی ہے-