احمد دیدات مرحوم اور ذاکر نائیک

‎ذاکر نائیک اور احمد دیدات بہت اچھا کام کررہے ہیں اور اللہ نے انہیں شائد اسی کام کے لئے چنا ہے- میں نے خود ان دونوں سے بہے کچھ سیکھا ہے- انکو جو تمام مذاہب کی تعلیمات پر جو عبور ہے اور جو حافظہ اللہ کا عطا کردہ ہے سبحان اللہ ، ماشااللّہ ، اللہ اکبر

کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کیڑے نکالنے کی اور کیڑے نہ ہوں تو کیڑے خود ڈال کر نکالنے کی (مؤلانا مؤدودی رح) انہیں انکے حال پر چھوڑ دیں- انہوں نے اپنا کام کیا، ہم سب کیا کررہے ہیں؟؟؟

ذاکر نائیک کے علاوہ دیگر لوگ بھی قرآن اور صاحب قرآن ص کے ذریعے دین کی روشنی پھیلا رہے ہیں جس سے رفتہ رفتہ مغرب بھی کسی حد تک دین حق سے منور ہورہا ہے- یہ ہم سب کا کام ہے، اپنے کردار اور زبان و قلم سے دین حق کی دعوت دینا

بنی اسرائیل کے ایک شخص پر عذاب اس لیے آیا تھا کہ وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نہیں کررہا تھا، وہ اپنے کمرے میں بیٹھا ذکر اور نوافل کرتا رہتا تھا – اسلام میں رہبانیت نہیں ہے-

یہ دونوں اچھے مبلغین رہے ہیں – اللہ ذاکر نائیک کو لمبی عمر صحت ، ایمان اور اعمال صالح کے ساتھ عطا فرمائیے آمین

رد شرک اور رد کفر بئت بڑا نہی عن المنکر ہے اس سے کفار ، مشرکین اور منافقین کو بہت تکلیف ہوتی ہے لہذا ذاکر نائیک کو بھارت کے انتہا پسند ہندو غنڈوں نے وہاں رہنے نہیں دیا، کھلم کھلا انکے سر پر انعام رکھا- اللہ تعالی ہم سبکو دین حق کی روشنی پھیلانے کی توفیق عطا فرمائیے آمین اور جو بھی یہ نیک کام کررہے ہیں انکے کاموں میں برکت ڈالے اور انکی حفاظت فرمائیے- آمین کہ ابلیس اور انکے چیلوں کو اس سے سخت تکلیف ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s