عیسی ع اللہ کے مقرب نبی اور رسول ہیں اور انکی امی کو اللہ نے دنیا کی تمام عورتوں پر چنا – یہ سب قرآن مجید میں ہے- وہ گرمیوں میں کنواری مریم ع سے پیدا ہوے اور پیدا ہوتے ہی نبی تھے اور بہترین کلام کرتے تھے اُنہوں نے اپنی ماں کو مشکل میں نہیں ڈالا اور اسطرح انکی نانی کی دعا قبول ہوئی کہ انہوں نے مریم ع کو خالصتا اللہ کی عبادت کے لئے مختص کردیا تھا؛ نہ بچے کی مشقت نہ شوہر کی خدمت-
انکی نانی کی دعاء کا تیسرا حصہ اسوقت پورا ہوگا جب وہ امتی محمد ص کے طور پر آئیں گے دجال کو لد ائرپورٹ پر قتل کریں گے اور شادی کریں گے اس سے انکی نسل چلے گی جو شیطان کے شر سے محفوظ رہے گی ، وہ صلیب توڑ دیں گے اور خنزیر کو قتل کردیں گے – یہ سب باتیں صحیح حدیث سے ہیں اور یہ باتیں ہمیں عیسائیوں کو بتانی چاہیں کہ مسلمان حضرت عیسی ع سے محبت کرتے ہیں اور مریم ع ( سورہ مریم ۱۹ سورہ) کی بئت عزت کرتے ہیں