معیشت میں تنگی کی اصل وجہ – اللہ تعالی کیا فرماتے ہیں

“اور جس نے میری یاد سے منہ موڑا بلاشبہ اسکی معیشت تنگ ہوگی- اوریوم حشر ہم اسے اندھا کرکے اٹھائیں گے- وہ کہے گا اے میرے رب تو نے مجھے اندھا کیوں اٹھایا جبکہ میں تو آنکھوں والا تھا- ارشاد ہوگا ہماری آیات آئیں تو، تو نے وہ بھلادئیں اور اسی طرح تجھے بھی آج بھلا دیا جائیگا” (سورہ طۂ آیات 124-126)

معیشت میں تنگی اور غربت کی اصل وجہ اللہ کی آیات پر عمل نہ کرنا ہے- جب معاشرے میں بے ایمانی، جھوٹ، ناانصافی نوسر بازی اور منافقت بڑھ جائیے تو معیشت میں تنگی لازمی امر ہے- غیر مسلم ممالک کی معیشت خاصی بہتر ہے کیونکہ وہ اسلام نہ جانتے ہوے بھی اللہ کی آیات اور اصولوں پر بڑی حد تک عمل کررہے ہیں مثلاً انکے ہاں انصاف ہے، بہتان لگانے والوں کو سخت سزائیں ملتی ہیں، جھوٹ و ملاوٹ نہیں ہیں-

مسلمان دنیا کی واحد قوم ہیں جنکے پاس قرآن مجید مکمل محفوظ و تروتازہ موجود ہے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وصلم کی تعلیمات صحیح احادیث کے طور پر موجود ہیں جبکہ بائبل وغیرہ میں بھی تحریفات کے باوجود کچھ صحیح تعلیمات موجود ہیں- پھر اللہ نے رسول پاک ص کو ہمارے لئے اور ہم مسلمانوں کو ساری دنیا کے لئے رول ماڈل بنایا- اور ہمیں اسکے لئے چن لیا، منتخب کیا اور کہا کہ تم بہترین امت ہو کہ تم امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے ہو- جو ہمارا فرض منصبی ہے-

اب ہم کیسے مسلمان ہیں جنکی بے ایمانیاں اور نوسربازیاں دیکھ کر یہود و نصاری شرمائیں- بے روزگاری کو ختم کرنے اور مہنگائی ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن مجید مظبوطی سے تھامیں اور قرآن کی تشریح رسول پاک ص کے قول و فعل سے لیں- ہر روز تقریباً تیس منٹ قرآن پاک کے لئے نکالیں؛ قرآن مجید کا ایک رکوع تلاوت ترجمے اور عمل کی نیت کے ساتھ مطالعہ کریں اور اپنے بیوی بچوں کو بھی پڑہائیںُ- یہ کام مولوی صاحب پر نہ چھوڑیں جنہوں نے دین کو پیشہ بنالیا ہے- اسطرح گھروں میں برکت ہوگی اور اولاد کی صحیح تربیت بھی

آپ نے خود پڑھا کہ جو شخص اللہ کی آیات سے اس دنیا میں اندھا رہے گا وہ آخرت میں اندھا اٹھایا جائیگا اور اللہ اسے بھلا دیں گے- ایک دفعہ آپ قرآن مجید سے لو لگانا شروع کردیں گے اللہ خود ایسے مواقع فراہم کردے گا کہ ملک کی معیشت بہتر ہوجائیگی ، وہ نیک ، قابل ، ایماندار قیادت بھی لے آئیے گا- اللہ نے قرآن مجید میں بتایا ہے کہ اللہ نے بنی اسرائیل سے کہا تھا کہ اگر تم تورات کو مظبوطی سے تھامو گے یعنی اس کو سمجھ کر اسپر عمل کروگے تو رزق آسمان سے موسلادھار بارش کی طرح برسے گا اور زمین سے ابلے گا- اللہ کی آیات پر عمل سے یہ نتائج ہمیشہ برآمد ہوتے ہیں- وما علینا الابلاغ – ( ہمارے اوپر سواے پہنچانے کے کچھ نہیں ئے)

The reason for bad economy “Whosoever turn away from our Ayas (revelations & the God’s principles), for sure his economy will be ruined and he will be raised blind on the Day of Judgment when he will cry why I am raised blind while in the world I could see, the God will reply because when my Ayas came to you, you chose to be blind to my Ayas so now you are neglected ” (Surah At-Taha 20: 124-126)

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s