علامہ اقبال رح اس دور کے سب سے بڑے عالم دین، فلسفی، دور اندیش شاعر اور مسلم اُمّہ کا درد رکھنے والی شخصیت تھے- وہ قائداعظم کو واپس لائے اور انہوں نے مولانا مودودی رح کو دین کا کام کرنے کے لئے لاہور بلایا- وہ دنیا کے سب سے عظیم فلسفی شاعر ہیں جنکے نام پر جرمنی اور اسپین میں شاہروں کے نام رکھے گئیے- انکی شاعری قرآن مجید سے منور ہے- اسلام دشمنوں اور بالخصوص قادیانیوں نے انکے بارے میں بے شمار جھوٹ اور بہتان گھڑ کر پھیلائے کیونکہ اقبال رح وہ پہلے فرد تھے جنہوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے اور انکو الگ قبرستان میں دفن کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ پنڈت نہرو قادیانیوں کا دفاع کررہا تھا کیونکہ انگریز یئودیوں اور نہرو نے اس جھوٹے نبی اور کلٹ کو تشکیل دیا تاکہ انکے ذریعے وہ آزادی کے بعد بھی پاکستان کو غلام رکھ سکیں جیسے کہ آج ہم ہیں- اس ضمن میں اقبال رح اور نہرو کے درمیان خط و کتابت کتابی شکل میں موجود ہے – اس کتاب میں اقبال رح نے نہایت مدلل طریقے سے واضح کےا کہ کیوں قادیانی مسلم نہیں ہیں