یہ کہنا بھی قطعا غلط ہے کہ کوئی غداری نہیں کرتا- کیا میر جعفر اور میر صادق نہیں پیدا ہوے اور نہیں ہوتے رہیں گے؟ اعتزاز احسن نے کیا سکھوں کی لسٹ اندرا گاندھی کے حوالے کرکے سکھوں اور پاکستان کی ہیٹھ میں چھرا نہیں گھونپا؟ کیا راجیو گاندھی کے آنے پر کشمیر بورڈ نہیں ہٹائے گئیے-
کیا بھٹو نے الیکشن رزلٹ ٹھکرا کر پاکستان توڑنے میں کلیدی کردار ادا نہیں کیا- کیا بے نظیر کےتعلقات صیہونی یہودیوں کے ساتھ نہیں رہے؟
آی جے آئی نے کونسی دھاندلی کی تھی ؟ ہوا صرف اتنا تھا کہ ساری مذہبی جماعتیں اور مسلم لیگ ایک پلیٹ فارم پر آگئ تھیں تاکہ نظریاتی ووٹ تقسیم نہ ہوں وگرنہ ہمارے ناقص سسٹم کے تحت ووٹ تقسیم ہو کر صرف دس فیصد ووٹ لینے والا “منتخب “ ہوجاتا ہے، امریکہ میں چونکہ دو ہی پارٹیوں کے مابین بالعموم مقابلہ ہوتا ہے تو جیتنے والا پچاس فیصد سے زاید ووٹ لیتا ہے، اکثر یورپی ممالک اور ترکی میں بھی اگر کوئی پچاس % سے زائد ووٹ نہ لے تو دوسرا راؤنڈ ہوتا ہے ٹاپ دو امیدواروں کے درمیان / یہ کوئی دھاندلی نہیں ہے، ہمارے ہاں بھی اسطرح کی تبدیلی درکار ہے-
نواز شریف کا سیاست میں آنا حادثاتی تھا، نہ بھٹو ساری صنعتوں کو قومیا کر پاکستان کو شدید نقصان پہنچاتے، نہ ضیا انکی مخدوش حالت میں صنعت واپس کرکے نواز شریف کو صرف ایک وزیر کے طور پر انکے باپ سے مانگتے – اسوقت یہ بالکل نوجوان تھے اور انہیں سیاست کا پتہ بھی نہیں تھا- پھر ضیا نے انہیں وزیر اعلی نہیں بنایا تھا- جب بینظیر وزیراعظم تھیں تو حملے انکی جانب سے ہوے جب اسکریپ لوہا لانے والا جوناتھن جہاز کراچی پورٹ پر پورے ایک سال لنگر انداز نہیں ہونے دیا تھاا شریف خاندان پر حملوں اور مقدمات کا سلسلہ مشرف دور میں بھی جاری رہا-
جسطرح ہمارے کچھ جرنیل امریکہ کا پٹہ پہن لیتے ہیں اسی طرح ہمارے کچھ سیاستدان، بیوروکریٹس اور بزنس مین بشمول کچھ میڈیا مالکان بھی! کیا ہم یہودی تنظیموں فری میسنز، روٹری اور لائنز اور یہودیوں کے بنائیے مذاہب مثلاً قادیانی اور بہائی وغیرہ کو فراموش کردیں؟؟؟؟؟
