آئیے قرآنی عربی خود سیکھیں اور اپنے بچوں کو سکھائیں!
سبق:۱
حرف م لفظ بھی ہے، اسکا مطلب “والا” ہوتا ہے
مثلاً محمد : م+ حمد = حمد یعنی تعریف والا – مزید کچھ مثالیں:
مسلم: سلم یعنی اطاعت اور سلامتی والا
مؤمن: امن و ایمان والا، (عربی میں الف، واؤ اور ی آپس میں بدلتے رہتے ہیں مثلاً عیسی اور موسی کا “ی” الف پڑھا جاتا ہے- عربی میں ایمان کو امن بھی کہتے ہیں اسی سے مؤمن بنا)
ملزم: الزام والا
مجرم : جرم والا
مجنوں : جنون والا
مشرق : شرق والا
مغرب : غرب والا
: مطعم : طعام یعنی کھانے والا یعنی ریسٹورنٹ
معلم : علم والا یعنی استاد
مجھوارات : جواہرات والا یعنی سونے کی دوکان
آج کا ہوم ورک :
بھلا مؤمن کون ہے اور اسکی صفات کیا ہیں؟ اور ہم میں کتنی وہ صفات ہیں – جواب کےُلئے ملاحظہ فرمائیں سورہ المؤمنین ( اٹھارویں پارے کے آغاز کی چند آیات مبارکہ )