عمران نیازی کے بارے میں اہم سوالات- ہماری استدعا ء کسی کبھی اندھی تقلید نہ کریں یہ اس بندے یا جماعت جو خدا بنا لینے کے مترادف ہے!

پاکستان تحریک انصاف کی مرکز میں حکومت کے دو سال ہو گئے ہیں،اس سے پہلے خیبرپختونخواہ میں 5 سال حکومت میں رہے۔ پی ٹی آئ کے دوستوں سے چند سوالات کے جوابات مطلوب ہیں۔

(1)عمران خان نے 350 ڈیمز کا وعدہ کیا تھا مجھے کوئی PTI والا دوست بتاۓ 350 ڈیم کہاں ہیں

(2) کے پی کے میں 70 یونیورسٹی کا وعدہ تھا مجھے صرف PTIحکومت کے 5 سال میں ایک نیو یونیورسٹی دکھا دی جاۓ

(3) کے پی کے میں PTI حکومت نے کتنے کالج بناۓ مجھے کالج کا نام اور جگہ بتائی جاۓ

(4) کے پی کے میں کوئی ایک نیا ہاسپیٹل بنایا ہو اس کا نام اور جگہ بتائی جاۓ تاکہ کوئ مجھ۔ سےجب پوچھے تو میں جواب دے سکوں

(5) کے پی کے میں 16 گرلز کالج کو پچھلے پانچ سال میں کیوں بند کیا گیا اس کی وجہ بتا دی جائے
(6) کے پی کے میں 355 پرائمری اور مڈل سکول کو یہ کہہ کر ختم کیا گیا یہ خزانے پر بوجھ ہیں ان کو بند کر کے کونسی ترقی ہوئی؟؟

(7) پشاور میٹرو بس 8 ارب میں بننے والی تھی 97 ارب تک پہنچ گئ 6 اسٹیشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ بس اسٹیشن کے اندر جا ہی نہیں سکتی تو کوشش کی گئی کہ اب بس کو اڑا کر اسٹیشن کے اوپر سے گزارہ جاۓ جو ممکن نہیں ہوا تو تمام اسٹیشن گرائے گئے اور اب نئی لاکت 122.35 ارب ہو گئی دنیا کی کوئی ایک مثال کبھی کہیں ایسے ہوا ہو تو بتایا جائے تاکہ میں ڈفینڈ کر سکوں

(8) ملتان میٹرو بقول عمران کے 64 ارب کی بنی اب عمرانی حکومت نے اس کی شفافیت کی رپورٹ دیتے ہوۓ کہا میٹرو میں کرپشن نہیں ہوئی 27 ارب کی بنی ۔ مجھے بتایا جائے کہ یہ عمران کا جھوٹ کیسے ڈیفنڈ کروں

(9) پی ٹی آئی رہنماء نذر گوندل پر سرکاری خزانے سے 82 ارب کی کرپشن کا کیس تھا اسے کس میرٹ کہ تحت پارٹی میں لیا گیا اور کیس کا کیا بنا؟

(10) بابر اعوان کی نندی پور پروجیکٹ میں 284 ارب کی کرپشن پر کیا بنا ؟

(11) علیمہ خانم کے پاس 140 ارب کہاں سے آۓ ؟

(12) عمران کا کے پی کے ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال کیس کا کیا بنا ؟

(13) مالم جبہ کیس وزیر اعلی kpk کی 34 ارب کی کرپشن کا کیا ہوا سزاء کب ہو رہی ھے؟؟

(14) پرویز خٹک اور اس کے بھائ کی کرپشن کی لمبی داستان غم 46 ارب کا کیا بنا؟؟

(15) کے پی کے میں پچھلے 5 سال آپکی حکومت تھی اس کا خزانہ کیسے خالی ہوا؟؟

(16) خیبر بینک کے ڈوبنے کا ذمہ دار کون ہے اس کی انکوائری کیوں بند کی گئ؟؟

(17) کے پی کے نیب کی اصلاحات پر 80 کروڑ قوم کے خرچ کر کے منصوبہ کیوں بند کیا گیا؟؟

(18) کے پی کے نیب کو تالے کیوں لگاۓ گے؟؟

(19) پی ٹی آئ سپیکر اسد قیصر کا اسلام آباد والا بنگلہ 35 کروڑ کا کدھر سے آیا اور اس پر انکوائری کہاں پہنچی نوٹس لیے ہوۓ 2 سال ہو گے

(20) پہلی حکومتوں میں ڈالر بڑھنے سے نقصان تھا اب فائدہ کیسے ھے؟؟

(21) پہلے تھر کے کوئلے سے آلودگی پھیلتی تھی اب وہ تھر کا کوئلہ کیسے تقدیر بدلے گا؟؟ ( دونوں بیان آپکے کے ہیں)

(22) ٹیکس پر دن رات بھاشن دینے والے عمران نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے 2 ارب 34 کروڑ نقد اور 322 کنال بنی گالہ ہاؤس اور لگژری گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں اپنے 28 فلیٹ شو کیے اور ٹیکس ایک لاکھ 5 ہزار کیوں دیا؟؟

(23) سابقہ حکومتوں میں قرضہ بھیک اگر تھا تو آپ کا پیکج کیسے ہوا؟؟

(24) اگر عمرانی حکومت سابقہ حکومتوں کا قرض واپس کرنے کے لیے قرض لے رہی ہے تو پھر قرضے میں کمی کیوں نہیں ہو رہی بڑھ کیوں رہا ہے؟؟

(25) اس دفعہ آپ کی حکومت سالانہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام کیوں ہوئ؟؟

(26) جی ڈی پی کم کیوں ہوئ؟؟

(27) پی آئی اے اسٹیل ملز کی نجکاری کیوں کی جا رہی ھے جبکہ کچھ دن پہلے آپ کے وزیر خزانہ کہہ رہے تھے کہ PIA کا خسارہ کم ہوا ھے؟؟

(28) علیمہ خانم نے ابھی تک FBR کی ڈیڈ لائن ختم ہونےکے کے باوجود جرمانہ کیوں نہیں بھرا؟؟

(29) عمران کی دوسری بہن عظمہ خانم کے پاس 60 ارب کہاں سے آۓ؟؟

(30) عمرانی حکومت کو 7 ماہ ہوۓ عوام کی اشیاۓ ضروت میں سے کوئ 3 چیزیں بتائیں جو سستی ہوئ عوام کو ریلیف ملا ہو؟؟

(31) بقول عمران کے ملک میں 12 ارب کرپشن تھی جسے روک لیا گیا تو پھر قرض کی کیا ضرورت پڑی؟؟

(32) اسد عمر کہتا ھے ن لیگ نے ہمیں خزانے میں 18 ارب ڈالر دیے عمران کہتا ھے خزانہ خالی ھے ان میں جھوٹا کون ھے ؟؟
(33) کیا جو عمران نے اثاثے شو کرواۓ اس پر اس نے ٹیکس چوری کیا کیا وہ صادق و امین ھے؟؟

(34)سانحہ ساہیوال کیس کا کیا بنا؟
(35)آٹا شوگر کرپشن میں جو نام آئے ان کے خلاف کیا کاروائ ہوئ،جو اب تک حکومت میں وزیر ہیں۔
(36)حج فارم میں اور حالیہ ختم نبوت کے معاملے پر بقول وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کہ 6 وزیر قادیانیوں کے حق میں ہیں،ان وزیروں کے خلاف کوئ کاروائ ہوئ ہو تو،
جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا سوالات بڑھتے جائیں گے فی الحال ان سوالات کے جوابات

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s