۔ The Reality of Good Friday and Easter. !گڈ فرایئڈے اور ایسٹر کی حقیقت

آج عیسایوں کے مطابق “گڈ” فرایئڈے ہے، یعنی اس روز بقول انکے صلیب پر چڑہا دیئے گیئے تھے۔ آنے والا اتوار (دو دن بعد) ایسٹر کا عیسئی تہوار ہے کہ حضرت عیس ع ذندہ نظر آیئے۔ حقیقت یہ ہے کہ عیسی ؑ کی بجایئے انکا غدار جو دا جو دشمن سے مل گیا تھا اور یہودیوں کے لیئے انکو گرفتار کروا کر رومن بادشاہ کے ہاتھ پھانسی لگوانے میں فریق بن گیا تھا کی شکل اللہ نے عیسی جیسی کردی اور اسے صلیب پر لٹکا کر مار دیا گیا۔ عیسی ؑ چونکہ ذندہ تھے وہ تیسرے دن چلتے نظر آیئے۔ انہوں نے اس زمانے کے مسلمانوں کو ایک جگہ جمع کیا اور آخری خطبہ دیا۔ اس خطبے کے بعد فرشتوں نے انہیں اٹھا لیا سب کے سامنے اور آسمان کی طرف لے گیئے۔ یہ برناباس کی بایبل میں تفصیل سے دیا گیا ہے۔ اسی بایئبل میں عیسیؑ نے رسول پاک ﷺ کا نام لے کر بتایا کہ اللہ نے انکو بتایا ہے کہ محمد ﷺ آخری نبی آیئں گے اور انکا دین پوری دینا میں پھیل جایئگا۔ جب عیسی ؑ کے مسلمانوں نے پوچھا کہ کیا محمد ﷺ کے بعد بھی کوئی نبی آیئگا تو عیسی ؑ نے فرمایا نہیں البتہ کچھ جھوٹے آیئں گے جو جھوٹی نبوت کا دعوی کریں گے۔ احادیث پاک ﷺ میں صراحت کے ساتھ عیسﷺ کی واپسی اور بطور رسول پاک ﷺ کے امتی بقیہ ذندگی گزارنے کا ذکر ہے۔ ان احادیث کے مطابق عیسی ؑ شام میں نماز فجر کے وقت آیئں گے اور مسلمان امام کے پیچھے نماز ادا کریں گے پھر وہ یہودیوں کے خلاف جنگ کی قیادت کریں گے اور لد (اسرایئلی ایرپورٹ) پر دجال کو قتل کریں گے۔ بعض حدیث کے مطابق دجال ایرانی یہودی ہوگا اور صحیح مسلم کی ایک حدیث کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے ستر (یعنی بہت زیادہ) ہزار افراد کالی پوشاک میں ملبوس دجال کے لشکر میں شامل ہونگے۔اب کچھ ذرایع جنکی تصدیق ہم نہیں کرسکتے کے مطابق ایک بچے کو ایرانی یہودیوں نے دجال قرار دے دیا ہے۔ اسطرح لگتا ہے کہ ہم فتنہ دجال کے دور میں داخل ہوگیئے ہین۔ واضع رہے کہ فتنہ عربی میں آزمایش کو کہتے ہیں جیسے قران مجید میں اللہ تعالی نے فرمایا کہ اولاد اور مال مومن کے لیئے فتنہ یعنی آزمایئش ہے۔ اس دور میں اپنے ایمان کی حفاظت سب سے مشکل کام ہوگا کہ حدیث پاک ﷺ کے مطابق بندہ صبح مومن اور شام کو منافق یا کافر ہوگا۔ رسول پاک ﷺ نے امت کو تلقین کی ہے کہ وہ فتنہ دجال سے اللہ تعالی کی پناہ مانگیں۔ اللہ ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمایئے اور ہمیں کافر و منافق بننے سے بچایئے رکھے ۔ آمین

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s