کرونا اللہ تعالی کا عذاب ہے!

اللہ تعالی نے پوری قوم نوح ع کو غرق کردیا تھا انکے شرک اور بد اعمالیوں کے نتیجے میں- اس عذاب سے انکی بیوی اور بیٹا بھی نہیں بچ سکا- جب نوح ع نے اللہ سے کہا کہ میرا بیٹا میری “آل” میں سے تو اللہ تعالی نے کہا کہ وہ تمھاری آل میں سے نہیں ہے؛ واضح ہوگیا کہ آل میں وہ لوگ ہو تے ہیں جو انکے نقش قدم پر چلیں- اللہ تعالی نے حضرت لوط ع کی قوم کو انکی جنسی بے راہ روی اور ہومو سیکچوالیٹی کی بنا ء پر پتھروں کی بارش سے تباہ کردیا تھا-
قوم صالح ع اور قوم ھود ع (عاد) بھی اللہ کے عذاب سے تباہ و برباد ہوئیں-
رسول پاک ص نے فرمایا کہ جب جنسی بے راہ روی عام ہوجائیگی اور لوگ سر عام کریں گے تو انُپر اسطرح کی بیماریاں آئیں گی جو پہلے نہ کسی نے سنی اور نہ دیکھی-
جب عذاب آتا ہے تو بعض اوقات گیہوں کے ساتھ گھن بھی پسا جاتا ہے- ہم اور آپ کرونا سے کیا لڑیں گے- حفاظتی اقدام کے ساتھ ساتھ ہمیں استغفار کرنا چاہئیے – ہمیں اپنی برائیوں کو بھلائیوں سے تبدیل کرنا چاہئیے-
یاد رکھیں شرک سب سے بڑا گناہ ہے اور سود، زنا، جھوٹ، چوری، گناہ کبیرہ میں سے ہیں – رشوت اور دیگر حرام آمدنی کے زرائع بھی! ظلم پر خاموش رہنا بھی جرم ہے-
آئیںُ ہم صدق دلُسے توبہ کریں اور ہر قسم کی آفات سے اللہ کی پناہ میں آجائیں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s