قوم کےپاس چھ ماہ ہیں اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے

معزز سپریم کورٹ آف پاکستان نے قوم کو چھ ماہ دیے ہیں اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے- یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اسلام تو بہت دور کی بات ہے، اسلام دشمن قوتیں مسلم ممالک میں جمہوریت بھی برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں کیونکہ جمہوریت میں کھل کر بات ہوتی ہے اور معاملات کو مختلف زاویوں سے دیکھا جاتا ہے- اسکی مثال پاکستان، ترکی ، مصر، شام، فلسطین وغیرہ ہیں-

اسلام دشمن قوتیں عوام دشمن بھی ہیں – وہ عوام کے حقوق سلب اور پامال کرکے انکی گردنوں پر ایسے بے ایمان، احمق اور نااہل لیڈر مسلط کرتے ہیں جنکی گردنوں میں انکی زنجیریں، پاوں میں انکی بیڑیاں اور منہ میں انکی چبائی ہڈیاں ہوتی ہیں اور جو اپنے آقاؤں کے ایک اشارے ہر اہنی ہی قوم کو بھنبھوڑُ کر رکھ دیتے ہیں!

پاکستان میں ۳۵ سے زائد سالوں میں ملٹری ڈکٹیٹروں کی حکومت رہی ہے- اسکے علاوہ نام نہاد سیولین حکومت بھی اکثر انکی تابع رہی ہیں- اسکا شدید خمیازہ قوم نے بھگتا ہے اور بھگت رہی ہے- صیہونی ہتھوڑوں ، بوٹوں اور میڈیا کے ذریعے قوموں کو غلام بناتے ہیں – اس سے نکلنے کا واحد راستہ اللہ تعالی کی رسی ہے جو آسمان سے لٹکی ہے یعنی قرآن مجید جسے مظبوطی سے تھام کر ہی اس ذلت سے نکل سکتے ہیں-  رسول پاک ص نے فرمایا کہ جب میری امت ایسا کرے گی تو وہ آسمان پر پہنچ جائیگی –

اسوقت قوم کو چھ ماہ ملے ہیں چیف آف آرمی کے رولز بنانے کے لیے ؛ اس ہر شدید محنت کرنے کی ضرورت ہے- ایسی آئینی اور قانونی ترمیمات کی جائیں جو نہ صرف مارشل لاء کو روکیں بلکہ سویلین بالا دستی کو قائم کریں اور ملک کو یحیی و مشرف جیسے بد معاشروں اور نااہلوں سے بچا سکیں – اس سلسلے میں گہرے بحث و مباحثے کا آغاز کروائیں ، اہنی تجاویز اراکین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ذریعے پہنچائیں اخبارات اور سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں بحث و مباحثہ کا  ہونا ضروری ہے-

میں ذاتی طور پر ایکسٹنشن کے خلاف ہوں کیونکہ ہماری بہادر افواج قابل ، باکردار اور اہل لوگوں سے خالی نہیں ہیں – ایسے لوگوں کو پروموٹ کرنا چاہیے نہ کہ جن کے بارے میں غالب گمان ہو کہ انکی گردنوں میں یہودی پٹے پڑے ہوے ہیں- یہ یاد رہے کہ انگریز یہودیوں نے قادیانی اور بہائی جیسے مذاہب بنائیے تاکہ انکے ذریعے اپنی کٹھ پتلیاں عوام میں غیر محسوس انداز میں داخل کرکے وہ ہم پر حکومت کرتے رہیں- اسی طرح فری میسنز ، روٹری کلب اور لائینز کلب جیسی تنظیمیں بنائیں جو یہ ہی کام سر انجام دے رہی ہیں –

آپ سب سے درخواست ہے کہ قایداعظم اور علامہ اقبال رح کے پاکستان کہ جسکے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دی ہیں کو بچانے اور صحیح منزل پر گامزن کرنے کے لئیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں-

جزاک اللہ خیرا کثیر ا

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s