قرانی عربی قران سے۔ سبق 17

اولئك على ھدی من ربھم۔ واولئك ھم المفلحون۔ان الذین کفرو سواء علیھم ءانذرتھم ام لم تنذرھم لایومنون۔ختم اللہ علی قلوبھم وعلی سمعھم۔ وعلی ابصار ھم غشاوہ۔ولھم عذاب عظیم۔

اعوز باللہ من الشیطن الرجیم 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

(اولئك: ذالک کی جمع ہے ۔ : وہ لوگ (جمع) 

على: پر

ھدی: ہدائت 

من: سے

رب : رب 

ھم : وہ،انکا

المفلحون: ال +م+ فلح + ون : ال: وہ خاص، تمام ۔ٖفلح : کامیاب، ون : جمع 

(یہ) وہ لوگ ہیں جوہدائت پرہیں انکےرب کی طرف سےاور (یہ) وہ لوگ ہیں جواصل میں کامیاب ہیں۔ 

ان: (تشدید اور زبرکےساتھ) (ان زور دینے کے لیئے استعمال ہوتاہے،اردومیں کوئی متبادل لفظ نہیں ہے،لہذااسکاترجمہ بالعموم ہم بےشک، تحقیق کےطورپرکردیتےہیں  

الذین: وہ لوگ

کفرو: جنہوں نےکفرکیا۔کفرکامطلب ہےجاننےکےباوجودانکارکرنا،نہ ماننا۔چھپانا۔یہ لوگ حق اورسچ جانتے ہیں  لیکن اسکےباوجود ضد کی وجہ سےنہیں مانتے۔

سواء : برابر 

۶،آ: کیا 

( انذرت: تم خبردارکرو (ت پر زبر

ھم: انہیں 

ام: یا 

لم : نہیں 

تنذر: تم خبردار کرو 

لا : نہیں 

یومنون: وہ ایمان لائینگے۔

ختم: مہرلگادی، مکمل بند کردی

(قلوب: قلب کی جمع : دلوں (ذہنوں)

سمعھم: انکی سماعت

ابصار: آنکھیں 

غشاوہ: پردہ

ولھم: انکےلیئے

عذاب: عذاب 

عظیم: بڑی 

قران مجید ہدائت کی کتاب ہےلیکن صرف متقیوں یعنی برائیوں ںسےبچنےوالوں کےلیئے۔متقی کون ہےوہ اللہ نےبتادیں ہیں۔اورجنمیں یہ صفات ہیں انہیں اللہ تعالی نےیہاں ہدائت اورکامیابی کا سرٹیفیکٹجاری کیا ہے۔ 

اسکےبعداللہ تعالی نے واضح فرمادیاکہ جوحق کو جاننے کےباوجود نہٰں مانتا اسکو سمجھانا یانہ سمجھانا بیکارہے، وہ ایمان نہیں لایئںگے کیونکہ (انکی بداعمالی کی وجہ سے) اللہ تعالی نےانکےدلوں او رکانوں  پر مہر لگادی ہے اور ان کی آ نکھوں پر پردہ ڈالدیا ہے جسکی وجہ سےوہ حق قبول کرنےسےقاصر رہینگے۔او رانکےلیئےسخت سزا ہے۔

 قران مجید کوسوچ سمجھ کرپڑہنے،عمل کرنےاور دوسروں تک پہنچانا ہی ہمیں ہدائت دےگا،اورہمیں اصل دوجہاں کی کامیابی ملےگی اور ہم عذاب عظیم سےبچ جائیں گے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خلاصہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔ قران سے ہدائت کے لیے متقی ہونا لازمی ہے یعنی برائی سے بچنے کے جذبے کا ہونا

۔ متقی ہونے کے لیئے کئی خصوصیات کا حامل ہونا ضروری ہے جنمیں غائب پر ایمان، نماز قائم کرنا اور اللہ کے راستے میں خرچ کرنا ہے۔ رسول پاک ﷺ کی ہدائت یعنی قران مجید اور سنت مطہرہ پر کامل ایمان۔ نیز ان سے پہلے جتنے بھی اللہ کے سچے نبی گزرے ہیں انکی کتابوں اور ہدایات پر بھی کہ وہ اللہ کی طرف سے تھیں۔ اور یہ کہ وہ آخرت پر پکا یقین رکھتے ہیں۔ 

۔جن میں یہ خصوصیات ہیں اللہ نے انہیں ہدائت اور کامیابی کی نوید سنائی ہے

۔  جو جان بوجھ کر حق چھپاتا ہے، اسکا انکار کرتا ہے اللہ اسے ہدائت اور کامیابی سے محروم کر دیتا ہے اور انکے لیئے سخت عذاب ہے۔ 

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s